زمین آہستہ آہستہ اگلی آئس ایج کی طرف بڑھ رہی ہے، سائنسدانوں کی تصدیق*


 

*زمین آہستہ آہستہ اگلی آئس ایج کی طرف بڑھ رہی ہے، سائنسدانوں کی تصدیق*


سائنسدانوں نے ایک طویل عرصے سے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ زمین کے مدار میں ہونے والی تبدیلیاں Ice Ages کے آغاز میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اب ایک نئی تحقیق نے اس نظریے کی تصدیق کر دی ہے۔


کارڈف یونیورسٹی کے محققین نے زمین کے مداری چکروں (orbital cycles) اور ماضی کے برفانی ادوار کے درمیان ایک واضح تعلق دریافت کیا ہے، جو مستقبل میں آب و ہوا کی تبدیلیوں کی پیش گوئی کے لیے ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔


محققین نے سمندری فرش سے ملنے والے فوسل ریکارڈز کا تجزیہ کرتے ہوئے معلوم کیا کہ آئس ایج کا خاتمہ زمین کے محوری جھکاؤ اور اس کے سورج کے گرد گھماؤ کے درمیان ایک مخصوص تعلق کے نتیجے میں ہوتا ہے۔


یہ دریافت اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ آئس ایج  تقریباً ہر ایک لاکھ سال میں ایک بار آتی ہے۔محققین کے مطابق، اگلا برفانی دور اگلے 11 ہزار سالوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔


زمین کا جھکاؤ مسلسل کم ہو رہا ہے، جو اگلے برفانی دور کے آغاز کا اشارہ ہے، لیکن انسانی سرگرمیوں کے باعث موسمیاتی نظام پر غیر معمولی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آج کیے گئے فیصلے ہزاروں سالوں تک زمین کے موسم پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، لہٰذا ہمیں پائیدار اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی آب و ہوا کو متوازن رکھا جا سکے۔


اگلی آئس ایج انسانوں کی آبادی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے . . . سوال ہے کہ کیا انسان اپنی بقا کو برقرار رکھ پاۓ گا کہ  نہیں؟؟ ترجمہ تلخیص: محسن 

Mohsin Ali Raza

I'm Mohsin Raza and I'm proud to be a Pakistani.

Post a Comment

if you have any question ask me in the comments

Previous Post Next Post