پاکستان چین کے خلائی سٹیشن کے تربیتی پروگرام میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ پر مبنی دو خلابازوں کو چین میں تربیت کے لئے بھیجے گا۔یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، بیجنگ کے خلائی سٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شفاعت علی نے کہا کہ یہ مشن سی ایس ایس میں حیاتیاتی اور طبی سائنس، ایرو سپیس، اپلائیڈ فزکس، فلوئڈ میکینکس، خلائی تابکاری، ماحولیات، مادی سائنسز، مائیکرو گریوٹی سٹڈیز اور فلکیات سمیت مختلف شعبوں میں جدید سائنسی تجربات کرے گا۔انہوں نے پاکستان کو یہ قابل ذکر موقع فراہم کرنے پر وزیر اعظم اور چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس سے ملک کو خلائی تحقیق میں بڑی ترقی کا موقع ملا۔
روز نامہ پاکستان